دنیابھرمیں کپاس کی 11کروڑ 90لاکھ بیلیں پیداوار متوقع

دنیابھرمیں کپاس کی 11کروڑ 90لاکھ بیلیں پیداوار متوقع

کراچی (این این آئی) رواں مالی سال 2014-15ءکے دوران ملک میں کپاس کی پیداوار 11کروڑ 90لاکھ بیلز متوقع ہے جو پہلے تخمینوں کے مقابلے میں 6لاکھ 30ہزار بیلز کم ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق مالی سال 2014-15کے دوران دنیا بھر میں کپاس کی پیداوار 11کروڑ 90لاکھ بیلز متوقع ہے جو پہلے تخمینوں کے مقابلے میں 6لاکھ 30ہزار بیلز کم ہیں جبکہ روئی کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی امریکا میں 4لاکھ 80ہزار بیلز متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق 2014-15ءکے دوران دنیا بھر میں کپاس کی کھپت میں بھی 12لاکھ 50ہزار بیلز مزید کمی متوقع ہے جن میں سے چین اور بھارت میں 5,5لاکھ بیلز جبکہ پاکستان اور ترکی میں ایک، ایک لاکھ بیلز کمی کی توقع کی جا رہی ہے ۔

جبکہ2014-15کے دوران روئی کے اینڈنگ اسٹاکس بھی تاریخ کے سب سے زیادہ 10کروڑ اکاسی لاکھ بیلز متوقع ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 65لاکھ بیلز زیادہ ہے جبکہ دنیا بھر میں کپاس کی کل کھپت کا 96فیصد ہے۔

مزید : کامرس