بحرین میں صنعتی نمائش کا افتتاح

بحرین میں صنعتی نمائش کا افتتاح

منامہ(اے پی پی) بحرین میں روس اور خلیجی ریاستوں کے تجارتی و صنعتی روابط سے متعلق نمائش کا افتتاح کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی تقریبا" تیس کمپنیاں اور سائنسی و تحقیقاتی ادارے روس اور خلیجی ریاستوں کے تجارتی و صنعتی روابط سے متعلق نمائش میں حصہ لے رہے ہیں ۔ان روسی کمپنیوں اور اداروں کا تعلق بنکاری، سرمایہ کاری، شعبہ توانائی، جہاز سازی، مشین سازی، تیل و گیس کی صنعت، طیارہ سازی اور غذائی صنعت سے ہے۔

مزید : کامرس