لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

                                    لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر101کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ 21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس158.96پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5633.54 پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل 12 لاکھ 79ہزار700 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز11لاکھ94 ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 4 لاکھ 35 ہزار حِصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈکے1لاکھ88 ہزا ر حصص۔ جبکہ کے اے ایس بی بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ82ہزارحصص فروخت ہوئے۔

آج سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.18روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نشاط چونیاں پاورلمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.08روپے کم ہو گئی۔

 

مزید : کامرس