عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی‘ملک میں بھی کی جائے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی‘ملک میں بھی کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کامر س ڈیسک )خام تیل کی قیمت میں کمی کے مطابق پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ خام آئل کی قیمت جب 60ڈالر فی بیرل تھی تب پٹرول تقریباً 45روپے فی لیٹر تھا۔ اب تقریباً عرصہ 5سال کے بعد ایک دفعہ پھر خام آئل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹرول کی قمت تقریباً 45روپے فی لیٹر تک کم کرے کیونکہ خام آئل کی قیمت میںکمی کے تناسب کے ساتھ پٹرول کی قیمت تقریباً 45روپے فی لیٹر ہونی چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار محمد احمد ریجنل چئیرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما)فیصل آباد ریجن نے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹر ی کے اراکین ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران کیا

اُنہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اعلان سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بے حد کمی متوقع ہے اور اُمید کی جاتی ہے کہ خام آئل کی قیمت میں کمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت 45روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ جس سے ملک میں نہ صرف کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بے حد کمی آئے گی اور پاکستان میں مینو فیکچرہونے والی تمام مصنوعات اور خاص طور پر ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی لاگت پر کمی واقع ہونے سے عالمی منڈی میں ان مصنوعات کو مقابلہ پر بیچنا آسان ہو جائے گا۔ اور ایک بار پھر عالمی منڈی میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکتا ہے۔اور اس طرح GSPپلس کے ٹارگٹ کو پہنچنا ممکن دکھائی دیتا ہے۔

مزید :

کامرس -