قازقستان اور چین نے 14 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے
آستانہ (اے پی پی) قزاخستان اور چین نے 14 ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قزاخستان کے دار الحکومت آستانا میں قزاخستان اور چین کے وزرائے اعظم نے کئی دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کیے۔ان دستاویزات میں جوھری توانائی کی پیداوار کے شعبے میں تعاون سے متعلق سمجھوتہ اور قزاخستان کے پوٹاشِیم کے قدرتی ذخائر کو زیراستعمال لانے سے متعلق سمجھوتہ بھی شامل ہے۔قزاخستان کا نیشنل بینک اور چین کا عوامی بینک اس بات پر متفق ہو گئے کہ دو طرفہ تجارت قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔ طے شدہ سمجھوتوں کی مجموعی مالیت 14 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ چینی وزیراعظم نے مذاکرات کے بعد ایک پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ مشین سازی، زرعت اور معدنیات کی پروسیسنگ جیسے شعبہ جات میں بھی دونوں ممالک کے تعاون کے امکانات روشن ہیں۔