اسلام آباد کی مارکیٹں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر ات بنتی جا رہی ہیں :منورمغل

اسلام آباد کی مارکیٹں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر ات بنتی جا رہی ہیں ...

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صد ر منورمغل نے کہاکہ ہے اسلام آباد کی مارکیٹں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈر ات بنتی جا رہی ہیں اور فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جی الیون مرکز سمیت تمام مارکیٹں گونا گو مسائل کا شکار ہیں۔ انہوںنے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل اور ممبر ایڈمن عامر احمد علی سے اپیل کی کہ وہ اسلام آبادکی تمام مارکیٹوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے ایک ٹاسک فور تشکیل دیں۔انہوںنے ان خیالا ت کا اظہار ٹریڈرز ویلفیئر ایسوی ایشن جی الیون مرکز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منور مغل نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی غلط پالیسی کی وجہ سے پاکستان بھر سے تقریبا پچیس فیصد انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع ہوئے ہیں جوکہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں اور شاٹ فال کا سامنا ہے ۔ ایف بی آر فوری طور پر ایس آر او 608 واپس لے اور 49-C پر بھی نظر ثانی کرے اور کم از کم ایک ماہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔تقریب سے مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدراجمل بلوچ ،آئی سی سی آئی کے نائب صدر اشفاق چٹھہ ، ٹریڈ رز ویلفیئر ایسو سی ایشن جی الیون مرکز کے چیئرمین تنویر نسیم ، صدر نعیم اختر اعوان جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری ندیم الدین نے بھی خطا ب کیا۔

مزید : کامرس