سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی‘ عتیقہ اوڈھو

سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی‘ عتیقہ اوڈھو
سیاست میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی‘ عتیقہ اوڈھو

  

لاہور(آن لائن) معروف اداکارہ اور آل پاکستان مسلم لیگ کی راہنماءعتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ اب سیاست میں مزید دلچسپی نہیں رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کچھ لو کچھ دو کا نام ہے جبکہ میں سیدھی سادھی فطرت کی مالک ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اب سوچا ہے کہ میں کبھی بھی اچھی سیاستدان نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اداکارہ کی زندگی میں مستقل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اور اداکارجب تک خود میں تبدیلیاں نہ لائے تو وہ کچھ سیکھ سکتا ہے اور نہ ہی اپنے دیکھنے والوں کے دلوں میں گھر کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر مرد یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ کوئی عورت سیاست کے شعبے میں کامیاب ہو اور یہی وجہ ہے کہ اس کے راستے میں بہت سی رکاوٹیں حائل کی جاتی ہیں۔

مزید : کلچر