”دی انٹرویو“ کا پریمیئر کامیاب

”دی انٹرویو“ کا پریمیئر کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس( نیٹ نیوز) فلم ”دی انٹرویو“ کا پریمیئر کامیاب رہا۔ ہالی وڈ ذرائع کے مطابق اداکار جیمز فرانکو کی فلم ”دی انٹرویو“ جو کہ شمالی کوریا کے کے راہنماﺅں کے موضوع پر بنائی گئی ہے کا پریمیئر امریکہ میں منعقد ہوا جو کامیاب اور پرامن رہا۔ فلم کی تکمیل کے بعد سونی پیکچرز کی ویب سائٹ اور کمپیوٹر نظام پر شمالی کوریا کے ہیکرو نے زبردست حملہ کیا گیا تھا۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر فوٹو گرافروں پابندی تھی اور سخت سیکورٹے کا انتظام کیا گیا تھا۔ فلم میں سیتھ روگن اور جیمز فرانکو نے مرکزی کردار نبھائے ہیں ۔ فلم بنیادی طور پر کامیڈی فلم ہے۔

مزید :

کلچر -