ہالی ووڈ فلم ”دی تھیوری آف ایوری تھنگ“یکم جنوری کو ریلیز ہو گی
لندن ( نیٹ نیوز) معروف طبیعات دان کی حقیقی زندگی پر مبنی نئی ڈرامہ فلم ”دی تھیوری آف ایوری تھن“گ کا رنگارنگ پریمئیر لندن میں سجا۔ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ سے بھرپور فلم تھیوری آف ایوری تھنگ کی کاسٹ فلم کی تشہیری کیلئے لندن پہنچی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ستاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی، فلم کی کہانی مشہور برطانوی ماہر طبیعات اسٹیفن ولیم ہاکنگ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی ہم جماعت لڑکی کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔فلم میں اسٹیفن ولیم کا کردار ایڈی ریڈ میین نے نبھایا ہے، ڈرامہ اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم برطانیہ میں یکم جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔