قومی بچت سکیموں میں 172 روپے کی سرمایہ کاری

قومی بچت سکیموں میں 172 روپے کی سرمایہ کاری

اسلام آباد(آئی اےن پی) پرکشش منافع کے باعث قومی بچت اسکیموں میں ایک سو بہتر ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی، آئندہ ماہ سے منافع کم ہونے کے بعد سرمایہ کاری میں کمی کا خدشہ ہے۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران زیادہ منافع کے سبب شہریوں نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں ایک سو بہتر ارب روپے سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ اس کا ہدف ایک سو اٹھارہ ارب روپے تھا، اس طرح قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم چھبیس کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گیا، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجٹ خسارہ اور دیگر مالیاتی مسائل کے حل کے لئے بچت اسکیموں سے چھبیس فیصد قرضہ بھی لیا۔

مزید : کامرس