فواد خان بھارتی کرکٹر مہندرہ سنگھ دھونی کاکردار ادا کریں گے

فواد خان بھارتی کرکٹر مہندرہ سنگھ دھونی کاکردار ادا کریں گے
 فواد خان بھارتی کرکٹر مہندرہ سنگھ دھونی کاکردار ادا کریں گے

  

ممبئی( نیٹ نیوز) پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی کرکٹر مہندرہ سنگھ دھونی کاکردار ادا کرنے کی حامی بھرلی فلم کا سکرپٹ لکھا جارہا ہے اور دھونی کے کردار کے لئے فواد خان سے رابطہ کیا گیا اور ذرائع کے مطابق انہوں نے حامی بھرلی ہے۔ بالی وڈ اداکار جان ابراہام جو اب فلم پروڈکشن شروع کرچکے ہیں نے اپنی نئی فلم میں بھی فواد خان کو لینے کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے۔ دوسری طرف فواد خان کی بھارت بھر میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے فلم ایوارڈ دینے والی کمپنیوں نے فواد خان کو بک کرنا شروع کردیا ہے خبر ہے کہ وہ متعدد اعلیٰ بھارتی فلمی ایوارڈز کی تقریبات میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر