بالی وڈ اداکار فرحان اختر ہالی وڈ کے رابرٹ ڈی نیرو کے پرستار نکلے

بالی وڈ اداکار فرحان اختر ہالی وڈ کے رابرٹ ڈی نیرو کے پرستار نکلے

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ کے اداکار فرحان اختر ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے پرستار نکلے۔ فرحان اختر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رابرٹ ڈی نیرو سے بہت کچھ سیکھا ‘ وہ ان کے گرو ہیں ۔40 سالہ فرحان اختر نے کہا کہ وہ امتیابھ بچن اور ڈی نیرو کے بڑے پرستار ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی موازنہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے چوائس دی جائے تو میں رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کرنا چاہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے 1980 کی فلم ”ریجنگ بل“ کئی بار دیکھی وہ تب سے ڈی نیرو کے مداح ہیں۔

مزید : کلچر