ڈرامہ سیریل ’’نگہبان‘‘میں کردار پسند کیا جا رہا ہے،سلینہ سپرا

ڈرامہ سیریل ’’نگہبان‘‘میں کردار پسند کیا جا رہا ہے،سلینہ سپرا
ڈرامہ سیریل ’’نگہبان‘‘میں کردار پسند کیا جا رہا ہے،سلینہ سپرا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل سلینہ سپرا نے کہا ہے کہ نجی چینل سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’نگہبان‘‘میں میرا رول بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سلینہ سپرا نے کہا ہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی اداکارہ ہوں اور شوبز میں میر ا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ‘میں مقابلہ بازی پریقین نہیں رکھتی ہوں اورہمیشہ معیار کو ترجیح دیتی ہو ں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ اپنی ساتھی اداکاؤں کو سپورٹ کیاہے اور کرتی رہوں گی ‘تھیٹر میں کوئی نمبر ون نہیں ہے میری نظر میں سب برابر ہیں اورجونےئر ز کوبھی چاہیے کہ وہ اپنے سے سینئرز کانہ صرف احترام کریں بلکہ ہمیشہ ان سے سیکھنے کی بھی کوشش کیاکریں کیونکہ ہمیشہ جھکنے والے کوہی پھل لگتا ہے ۔سلینہ سپرا نے کہا ہے کہ جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی اس وقت تک شوبز کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہے ۔

مزید : کلچر