فلم ”جل“ آسکرکی ”بہترین فلم“ اور بہترین ”اوریجنل سکور“ کیٹگریز کیلئے منتخب
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ”جل“ کو آسکر ایوارڈ کی بہترین فلم اور بہترین ”اوریجنل سکور“ کی کیٹگری کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ گریش ملک کی مذکورہ فلم کو نیشنل ایوارڈ مل چکا ہے اور فلم فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہوئی ہے۔ جل کا بیک گراﺅنڈ میوزک سونونگم اور بکرم گھوش نے ترتیب دیا ہے۔ فلم جل پہلی بھارتی فلم ہے جو اوریجنل سکور اور بیسٹ فلم کی آسکر کیٹیگری کے لئے منتخب ہوئی ہے۔ فلم رن آف کچھ میں عکس بندی کی گئی ہے۔ اس فلم کا ہیرو ایک نوجوان ہے جو صحرا میں پانی تلاش کرلینے کی روحانی صلاحیت کا مالک ہوتا ہے فلم کا کلائمکس انتہائی کمال کا ہے جو فلم بینوں کو اپنے سحر سے باہر نہیں نکلنے دیتا۔ فلم میں انسان کے منفی کردار کو نہایت عمدگی سے دکھایا گیا ہے۔