سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام میری ترجیح ہے،وردہ

سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام میری ترجیح ہے،وردہ
سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام میری ترجیح ہے،وردہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر وردہ نے کہا ہے کہ سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے اور آج کل مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وردہ نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں سٹیج ڈراموں میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے اور اب ڈراموں کےساتھ ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی میری ترجیح ہے جس میں ضرور کامیاب ہو جاﺅں گی۔ وردہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔ ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی کیونکہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پزیرائی ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ اب دور یکسر بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈائریکٹرز کو اب جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہیے اور میرے خیال میں اسکے لئے بیرون ممالک سے کورسز بھی کرنے چاہئیں۔

مزید : کلچر