غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ معمر رانا

غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ معمر رانا
غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ معمر رانا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آن لائن) معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ دنیا بھر میں مقبول ہے‘ ہمیں غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1996ءمیں بڑی سکرین سے کیا۔ میری پہلی فلم ”کڑیوں کو ڈالے دانہ“ تھی انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کروں گا کیونکہ زیادہ تر کمرشل تھیٹر غیر معیاری رہا ہے۔

مزید : کلچر