فلم ”برڈمین“ نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی زیادہ تر نامزدگیاں اپنے نام کرلیں

فلم ”برڈمین“ نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی زیادہ تر نامزدگیاں اپنے نام کرلیں

لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی وڈ کی فلم ”برڈمین“ نے گولڈن گلوب ایوارڈز کی زیادہ تر نامزدگیاں اپنے نام کرلیں۔ گولڈن گلوب ایوارڈز ہالی وڈ میں فلم ایوارڈز کے سیزن کی ابتداءہے جو فلمیں اس ایوارڈز کے لئے نامزدگی حاصل کرتی ہیں ان کا اکیڈمی ایوارڈز تک کا سفر آسان ہو جاتا ہے ذرائع کے مطابق مائیکل کیٹن کی فلم برڈمین سکرین ایکڑز گلڈ ایوارڈ حاصل کرچکی ہے اور اب گولڈن گلوب کے لئے اس فلم کی چھ کیٹیگریز میں نامزدگی ہوئی ہے جبکہ فلم بوائے ہڈ اور دی امیٹیشن گیم نے پانچ پانچ نامزدگیاں حاصل کی ہیں ۔ 72 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب گیارہ جنوری کو بیولری ہلز میں منعقد ہوگی۔ اس کے لئے جن فلموں کی نامزدگیاں ہوئی ہیں ان میں فوکس کیچر ‘ سلمیٰ ‘ دی تھیوری آف ایوری تھنگ ‘ برڈ مین ‘ دی گرینڈ بداپسٹ ہوٹل ‘ ان ٹو ڈی وڈز ‘ پرائیڈ ‘ بوائے ہڈ اور سینٹ وینسنٹ شامل ہیں ۔ بہترین اداکارہ کی نامزدگیاں ہیں جنیفر اینی سٹن ‘ جولیان مور ‘ روز منڈ پائیک ‘ ریزی و دھرسپورن اور فلسیٹی جونز کے نام شامل ہیں جبکہ ریلیف فینس ‘ مائیکل کیٹن ‘ بل میورے ‘ جوکوئن فیونکس اور کرسٹووالز کی بہترین ایکٹر کی کیٹیگری میں نامزدگیاں ہوئی ہیں۔

مزید : کلچر