اے آر رحمان ایک مرتبہ پھر اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

اے آر رحمان ایک مرتبہ پھر اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل
اے آر رحمان ایک مرتبہ پھر اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز)آسکر ایوارڈ جیتنے والے بھارت کے موسیقار اے آر رحمان ایک مرتبہ پھر اکیڈمی ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ اس مرتبہ 87 ویں آسکر کے شعبہ اوریجنل سکور میں دنیا بھر سے 114 نامزدگیاں سامنے آئیں جن میں مدراس سے تعلق رکھنے والے اے آر رحمان کی 3 نامزدگیاں بھی ہیں۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس کی ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق رحمان کی تین فلموں ملین ڈالر آرم، دی ہنڈرڈ فٹ جرنی اور کوچڈیاں کا اوریجنل سکور اس دوڑ کا حصہ ہے۔ حتمی نامزگیاں 15 جنوری کو سامنے آئیں گی جبکہ پروقار تقریب 22 فروری کو طے ہے۔

مزید : کلچر