راحت فتح علی خان دبئی میں صوفی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

راحت فتح علی خان دبئی میں صوفی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

دبئی( نیٹ نیوز) پاکستان کے پسندیدہ گلوکار وقوال راحت فتح علی خان دبئی میں صوفی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔ دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 18 اور 19 دسمبر کو صوفی میوزک شو منعقد ہو رہا ہے جس میں راحت فتح علی خان آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمن کے ہمراہ پرفارمنس دیں گے۔ ان کا ساتھ بھارتی گلوکار سنیدھی چوہان بھی دیں گی۔ ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان اس شو میں اپنا نئے گانے پیش کریں گے۔

مزید : کلچر