عزم اور محنت سے انڈسٹری میں یہ مقام حاصل کیا‘ امیتابھ بچن

عزم اور محنت سے انڈسٹری میں یہ مقام حاصل کیا‘ امیتابھ بچن

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ عزم اور لگن انڈسٹری میں موجودہ مقام دینے معاون ثابت ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ کا آغاز کیا تو اس وقت میں نے بہت مشکل وقت بھی دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارپوریشن کے آغاز پر بہت سے لوگوںنے میرے ساتھ کام کرنے کیلئے جوش دکھایا تاہم جب یہ کارپوریشن خسارے میں چلی گئی تو وہ لوگ نہ صرف ساتھ چھوڑ گئے بلکہ میرے لئے رکاوٹیں بھی حائل کیں۔

مزید : کلچر