شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی مسعود ٹیکسٹائل کے24 فیصد حصص خرید یگی
کراچی (این این آئی) چین نے پاکستانی ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چینی کمپنی پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصدحصص خریدےگی ۔کمپنی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین بھی اپنا حصہ شامل کرنے کا خواہاں ہے ۔پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس مراعات،مقامی سستی کپاس اور سستے لیبر سے فائدہ اٹھانے کیلئے چین اور پاکستانی کمپنی نے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چین کی شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی مقامی مسعود ٹیکسٹائل کمپنی کے 24 فیصد حصص خریدےگی ۔ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی پہلی کاروباری شراکت داری ہے جس میںکسی چینی کمپنی نے پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے حصص خرینے کا فیصلہ کیا ہے ۔