پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد ٹویٹر پر 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد ٹویٹر پر 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی
پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد ٹویٹر پر 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ٹویٹر پر مداحوں کی تعداد آٹھ ملین سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اپنے مداحوں کی اتنی بڑی تعداد پر نہ صرف خوش ہوں بلکہ میں ان کی بے حد شکر گزار بھی ہوں کہ انہوں نے مجھے جوائن کرکے یہ اعزاز بخشا اور جب بھی مجھے شائقین کی جانب سے کسی بڑے اعزاز سے نوازاجاتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے آج میںنے جومقام حاصل کیا ہے اس میں میر ے پرستاروں کا بہت اہم کردار ہے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کرسکتی اور میں اس وقت بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔

مزید : کلچر