پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی ( نیٹ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں چوتھے ایک روزہ میچ میں کل شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پاکستان نے 3 وکٹوں سے جیتا۔ شارجہ میں ہونے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ کم بیک کیا اور 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم اسی میدان پر کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے 147 رنز کے واضح مارجن سے فتح حاصل کرکے سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 دسمبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔