سری لنکا اور انگلینڈ آج ساتویں ون ڈے میں آمنے سامنے

سری لنکا اور انگلینڈ آج ساتویں ون ڈے میں آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو ( نیٹ نیوز)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ایک روزہ میچز پز مشتمل سیریز کا آخری ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ سری لنکن ٹیم کو اس سیریز میں 4-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اینگو میتھوز کا کہناہے کہ سیریز کے آخری میچ میں کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھیں گے اور انگلینڈکو شکست سے دوچار کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی مشترکہ کوششوں کانتیجہ ہے دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کپتان السٹر کک نے کہا کہ سری لنکا کے ہاتھوں سیریز میں شکست پر افسوس ہے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے تاہم اب ہمیں آگے کی جانب دیکھانا ہے اور اپنی کارکردگی کوبہتر بنانا ہے ۔