اگلے برس ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا میرا ہدف ہے،شرا پووا

اگلے برس ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا میرا ہدف ہے،شرا پووا

ماسکو( نیٹ نیوز)روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا نے کہاہے کہ اگلے برس ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا ان کا ہدف ہے۔ ماریہ اس وقت ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پہلے نمبر پر امریکہ کی سرینا ولیمز ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وہ نئے سال کاآغاز فاتخانہ انداز میں کرنا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بھر پور محنت کررہی ہیں۔

ماریہ نے مزید کہاکہ شائقین مجھے ٹینس کی بلندیوں پر دیکھانا چاہتے ہیں اور ان کا بھی خواب ہے کہ وہ ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی