سروس ٹائرز رگبی چیمپئن شپ کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا

سروس ٹائرز رگبی چیمپئن شپ کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سروس ٹائرز رگبی چیمپئن شپ کا اگلا مرحلہ پریمیئر لیگ لاہور اور اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ آرمی نے مضبوط اسلام آباد جنز کی ٹیم کو 11-0 سے جبکہ ڈی ایچ اے نے اے آئی ٹی رگبی کلب کو 12-0 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 15 سائیڈ رگبی پریمیئرسپر لیگ پاکستان کے دو شہروں میں شروع ہوئی۔ پہلا میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا جہاں آرمی اور اسلام آباد جنز کے درمیان زبردست رگبی کا میچ ہوا۔ آرمی کی طرف سے خالد نے ٹرائی سکور کی جبکہ فیاض ڈوگر نے دو پنلٹی کنورٹ کیں۔ دوسرے میچ میں ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرزکو 12-0 سے ہرایا اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ،ایگزیکٹو ممبر خرم ہارون، ڈویلپمنٹ مینجر قمبر علی ہارون اور ڈویلپمنٹ کوآرڈی نیٹر معظم علی سمیت پاکستان رگبی کے میچ آفیشلز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی