آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

برسبین( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل برسبین کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں میزبان ٹیم آسٹریلیا کو چار میچز کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی