عمران نذیر اور دانش کنیریا آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں

عمران نذیر اور دانش کنیریا آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں

لاہور( سپورٹس رپورٹر) بلے باز عمران نذیر اپنی 33ویں ٗ سابق ٹیسٹ کرکٹردانش کنیریا آج اپنی34ویں سالگرہ منائیں گے۔ عمران نذیر16دسمبر1981ء کوگوجرانولہ میں پیداہوئے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز4مارچ 1999ء کوسری لنکاکے خلاف لاہور میں کیا اور آغاز میں ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لئے آخری ون ڈے3اکتوبر2009ء کونیوزی لینڈکے خلاف جوہانسبرگ میں میں کھیلا۔دانش کنیریا 16دسمبر1980ء کوکراچی میں پیداہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی