ورلڈ کپ 2015 تمام ٹیموں کیلئے دشوار ہوگا،ظہیر عباس

ورلڈ کپ 2015 تمام ٹیموں کیلئے دشوار ہوگا،ظہیر عباس

شارجہ( نیٹ نیوز )ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس نے کہاہے کہ ورلڈ کپ 2015 تمام ٹیموں کیلئے دشوار ہوگا، ایسے میں پاکستانی ٹیم کے بارے میں پیشگوئی کرنا آسان نہیں ہے۔ظہیر عباس کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو کامیابی کیلئے جلد کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونا پڑے گا، اگر گرین شرٹس کو میگا ایونٹ جیتنا ہے تو سخت محنت کرنا ہوگی، آسٹریلیا میں وکٹیں مختلف باﺅنسی اور تیز ہوں گی، عمدہ کارکردگی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے خود کو کتنی جلدی ہم آہنگ کرپاتی ہے، ابھی ہم اس بابت کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن بہتری کی امید رکھی جاسکتی ہے 1981 کی ورلڈ سیریز میں سڈنی میں کینگروز کے خلاف 108 کی اننگز کھیلنے والے ظہیرعباس نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں فتح کیلئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی