سکیورٹی خدشات،کویت ٹینس ٹیم کاپاکستان آنے سے انکار

سکیورٹی خدشات،کویت ٹینس ٹیم کاپاکستان آنے سے انکار

 اسلام آباد( آن لائن ) سکیورٹی خدشات ، کویت کی ٹینس ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی ٹینس ٹیم نے مارچ میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کیلئے آنا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کویت کی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے اس حوالے سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پاکستان کو کویت کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے دوسری طرف کویت ٹیم کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے کے لئے نہ آنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو کھیل کے لئے درست قرار نہیں دیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی