گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے، جنید خان

گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے، جنید خان

 اسلام آباد( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان نے کہا ہے کہ گھٹنے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے ، جلد قومی ٹیم میں آنے کے لئے بے تاب ہوں ، ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے مسلسل محنت کررہا ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے ب ات چیت کے دوران کیا ۔ جنید خان نے کہا کہ گھنٹے کی انجری 70فیصد تک ٹھیک ہوگئی ہے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق مکمل خیال رکھا رہا ہوں لیکن ورلڈ کپ قریب ہونے کی وجہ سے وہ مسلسل محنت سے ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جلد واپس آنے اور ایکشن دکھانے کے لئے بے تاب ہوں امید کرتا ہوں جلد قومی ٹیم میں واپس آجاﺅں گا سعید اجمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد قومی ٹیم کا حصہ ہونگے میری غیر موجودگی میں نوجوان فاسٹ باﺅلروں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین کھیل پیش کرکے میرا اعتماد مزید مستحکم کردیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی