قومی کبڈی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے پر عثمان انور کی مبارکباد

قومی کبڈی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے پر عثمان انور کی مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واضح فرق سے کامیابی حاصل کی ہے، ٹیم کے نام اپنے پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ٹیم نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قوم کو ایک اور خوشخبری دی ہے، ٹیم جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے قوم کو کبڈی ورلڈ کپ کا تحفہ دے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی