ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمیٹ کو اطمینان بخش قراردیدیا

ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمیٹ کو اطمینان بخش قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوزان ( نیٹ نیوز)فیڈریشن فار انٹرنیشنل ہاکی نے چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمیٹ کا دفاع کیا ہے اور اسے زیادہ بہتر اور مسابقت سے بھرپور قرار دیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے نئے فارمیٹ پر کئی ٹیموں کے کوچز اور آفیشلز نے سخت تنقید کی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ اس انوکھے فارمیٹ کی وجہ سے دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں کوارٹر میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں اور فائنل سب سے نچلے نمبروں کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا لیکن ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرو نیگرے نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیموں کی تعداد آٹھ کرنے سے ٹی وی ناظرین کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وہ چیمپئنز ٹرافی کے موجودہ فارمیٹ اور تبدیلی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کیونکہ اگر ہاکی کو فروغ دینا ہے تو پھر ٹورنامنٹ کو دنیا کی چند ٹاپ ٹیموں تک محدود نہیں کیا جاسکتا ہے۔