ملالہ یوسفزئی انڈر21 قومی ویمن چیمپئن شپ،لاہور نے راولپنڈی کو ہرادیا

ملالہ یوسفزئی انڈر21 قومی ویمن چیمپئن شپ،لاہور نے راولپنڈی کو ہرادیا

مریدکے(نامہ نگار) پی سی بی کے زیر اہتمام پہلی ملالہ یوسفزئی انڈر21 قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے آخری پول میچز میں لاہور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی کو دو وکٹوں جبکہ کراچی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اسلام آباد کو 9وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل میچ 17دسمبر بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔ لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میںکھیلی جانے والی قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آخری روز لاہور کا مقابلہ راولپنڈی ریجن کے ساتھ تھا جہاں راولپنڈی کی کپتان مدیحہ رشید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم نے مقررہ20اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بنائے۔لاہور کی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی اور18.56اووروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف تک پہنچ سکی۔ میچ اس قدر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا کہ آخری گیند پر بھی نتیجے کا فیصلہ کرنا مشکل تھا۔ لاہور کی کپتان حفصہ امجد نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے36رنز جبکہ نورین یعقوب نے ناقابل شکست 14رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیاحفصہ امجد کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی اور مقرررہ20اووروں میں 6وکٹوں کے نقصان پر 86رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی کراچی نے منیبہ علی کے25اور عمیمہ سہیل کے21رنز ناٹ آو¿ٹ کی بدولت میچ13.5اووروں میں با آسانی جیت لیا۔روائتی حریف لاہور اور کراچی کے درمیان فائنل میچ 17دسمبر کو کھیلا جائے گاجس کے مہمان خصوصی چیئر مین پی سی بی شہریار احمد خاں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی