ٹینس فیڈریشن پاکستان میں ایونٹس کے انعقاد کیلئے کردار ادا کرے،اعصام الحق

ٹینس فیڈریشن پاکستان میں ایونٹس کے انعقاد کیلئے کردار ادا کرے،اعصام الحق

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نئی منتخب باڈی بین الاقوامی ٹینس کے مقابلوں کو پاکستان میں واپس لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ‘ سال 2014ءبین الاقوامی لحاظ سے ان کے لئے سود مند ثابت نہےں ہوا جس کی وجہ سے عالمی رینکنگ 34 ویں نمبر پر آگئے تاہم توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ سال 2015ءمیں اپنے نئے پارٹنر ورلڈ نمبر تھری کے ساتھ کھیل کر ٹاپ ٹین پر دوبارہ قبضہ جما لوں گا فیڈریشن کو نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ قومی ٹورنامنٹس کا انعقاد کرے اور نامور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے سپانسر کریں ۔ گزشتہ روز اے پی پی کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے سازگار ملک ہے ۔

اس لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نئی باڈی کو آئندہ سال کویت کے ساتھ ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی پاکستان مےں کرانے کے لئے اقدامات کرنا چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی