قومی ہاکی ٹیم آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچے گی

قومی ہاکی ٹیم آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچے گی

                           لاہور( سپورٹس رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آج دوپہر براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے گی ہاکی فیڈریشن اور شائقین کی جانب سے آج کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ اختر رسول نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا آج ہم ٹیم کا یادگار استقبال کریں گے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کو عصرانہ دیاگیا۔پاکستان ہاکی ٹیم بھوبینشور سے دہلی پہنچ گئی ہے، جہاں وہ چند گھنٹے قیام کے بعد بذریعہ بس لاہور پہنچے گی،دس گھنٹے کی مسافت طے کر کے ٹیم دوپہر 12بجے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے گی، قومی ٹیم کے اعزاز میں شام دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، بھارت میں کھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنا منٹ میں پاکستان نے سولہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں وہ جرمنی سے ہونے والا گولڈ میڈل کا میچ تو نہ جیت سکی البتہ سیمی فائنل میں بھارت کو ان کی سرزمین پر شکست دیکر گرین شرٹس نے عوام کے دل ضرورجیت لئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی