آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 18 دسمبر سے شروع ہوگی

آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ 18 دسمبر سے شروع ہوگی

 میلبورن( نیٹ نیوز) رواں برس ہونے والے ڈومیسٹک بگ بیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شروع ہوگی۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سکول کی چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے اور سڈنی شو گراﺅنڈ لیگ کے میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ ایڈیلیڈ اوول سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں سٹرائیکرز کی ٹیم میلبورن سٹارز کے آمنے سامنے ہو گی۔ ایونٹ میں 11 جنوری کے علاوہ ہر روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 اور دوسرا سیمی فائنل 25 جنوری کو کھیلا جائے گا اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا اس سے قبل بھی کھیلے گئے اس ایونٹ کو بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوچکی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی