پنجاب جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورس کا انعقاد

پنجاب جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورس کا انعقاد

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پنجاب جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی اینمل آف سائنس کے سپورٹس ہال میں کورس کا انعقاد ہوا کورس چیئرمین مزمل احمد چیف انسٹرکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بی ہیں اور وائس چیئرمین محمد عثمان اور عقیل احمد اس کورس کے آرگنائزر ہیں سمیت دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی جبکہ کورس میں لاہور کے کراٹے کے کھلاڑیوں اور کوچز بھی اس موقع پر شریک تھے جبکہ اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوچز اور کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اور فوٹو سیشن کروایا گیا دوسری طرف جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا پہلا آفیشل ریفری اینڈ ججز کورس کا اانعقاد گزشتہ دنوں کیاگیا جس کے فرائض مزمل احمد چیئرمین پنجاب جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن پاکستان اور محمد عثمان وائس چیئرمین اور محمد انور چیف ریفری پنجاب اور محمد عقیل احمد جمیل کی زیر قیادت ہوا جس میں ملک بھر خاص طور پر پنجاب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو قوانین سے آگاہ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی