لوئس ہملٹن نے بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

لوئس ہملٹن نے بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

گلاسگو (نیٹ نیوز) بی بی سی سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ فارمولا ون کے ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن لے اڑے ، رونالڈو کو اوورسیز جبکہ خواتین میں سال کی بہترین شخصیت کا اعزاز کلاﺅڈیا فریگ پین کے نام رہا ، برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے سپورٹس ایوارڈ کی تقریب گلاسگو میں منعقد ہوئی ، فارمولا ون کے عالمی چیمپئن برطانوی ڈرائیور سال 2014 کے پرسنالٹی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ 29 سالہ لوئس ہملٹن نے سیزن کی 11 ریسز جیت کر ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ، ادھر ورلڈ پلئیر آف دی ائیر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بی بی سی اوورسیز سپورٹس پرسنالٹی آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کو ریال میڈرڈ کی جانب سے 267 میچوں میں 23 ہیٹرک سمیت 281 گول سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی