سٹیون سمتھ زخمی مائیکل کلارک کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مقرر

سٹیون سمتھ زخمی مائیکل کلارک کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مقرر

سڈنی ( نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے سٹیون سمتھ کو بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز کےلئے زخمی مائیکل کلارک کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، اس طرح وہ بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 48 ویں کینگرو ٹیسٹ قائد کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے، ٹیم کے وائس کیپٹن بریڈ ہیڈن جنہوں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آخری روز مائیکل کلارک کی عدم موجودگی میں کپتانی کی تھی سمتھ کے نائب کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی