حکومت جوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دے گی : چوہدری شجاعت

حکومت جوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دے گی : چوہدری شجاعت
حکومت جوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دے گی : چوہدری شجاعت

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنایا جانے والاجوڈیشل کمیشن بھی سیاسی بنا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں دھاندلی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والے جوڈیشل کمیشن پر بننے سے پہلے اعتراض کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کو بھی سیاسی بنیادوں پر قائم کرے گی اس لیے بہتر یہی ہے کہ سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے اور سیاسی معاملات کو خود سلجھا لیا جائے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں