اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں،فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر کی یوکرینی صدر سے فون پر گفتگو

اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں،فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) فرانس کے صدر فرانسواولاند اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں۔ ذرائع ابلاغ برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر کے ترجمان اسٹفن زائیبرٹ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فوننگ گفتگو کے دوران یو کرینی صدر پر زور دیا ہے کہ ملکی سطح پر اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں ۔ گفتگو میں یوکرین کے صدر نے فرانسیسی صدر اور جرمن چانسلر کو مطلع کیا کہ مشرقی یوکرین میں گزشتہ ہفتے سے طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے تاحال کوئی یوکرینی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -