سرینگر جیل میں قیدحریت رہنمایوسف نقاش شدید علیل ، ہسپتال منتقل

سرینگر جیل میں قیدحریت رہنمایوسف نقاش شدید علیل ، ہسپتال منتقل

سرینگر(کے پی آئی)حریت جموں کشمیرکے لیڈر اوراسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش کو جیل سے تشویشناک حالت میں صدر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ حریت ترجمان نے محمد یوسف نقاش کی طبیعت ناسازطبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہیں کسی قسم کی گزند پہنچی تو اس کی ذمہ داری ریاستی سرکار پر عائد ہوگی۔ ترجمان نے تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مزید : عالمی منظر