سیاسی جلسوں نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،عابد حسین صدیقی

سیاسی جلسوں نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران اور تحریک انصاف وقت ضائع کئے بغیر موثر اقدامات کریں عوام کا بہت نقصان ہو چکا ملکی صورت حال مزید کسی محاز آرائی کی متحمل نہیں ہو سکتی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسوں نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے اس وقت ملک کی ساری سیاسی قیادت احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئی ہے حکمرانوں کو حالات کی سنگینی کا کوئی اندازہ ہے نہ ہی ان کو اس بات کا احساس ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران سے معیشت کو کس قدر نقصان پہنچ چکا ہے۔

 ۔عوام پر جان بوجھ مہنگائی کو بوجھ ڈالاجارہاہے جس سے حکومت مخالفت احتجاج تےز ہورہا ہے۔

حکومت عوام کو اپنے خلاف خود ہی بغاوت پر ابھار رہی ہے

انہوں تحریک انصاف کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کتنی عوامی طاقت ہے اس کے بارے پورا ملک آگاہ ہے ان کے احتجاج میں کتنے لوگ آتے ہےں ےہ سب کو معلوم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4