پیپلز پارٹی ملک میں تصاد م اور تشدد کی سیاست نہیں چاہتی،زاہد ذوالفقار
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں تصادم اور تشدد کی سیاست نہیں چاہتی پیپلزپارٹی دونوں فریقین کو سمجھاتی ہے کہ دیرمت کریں نہیں تو تیسرا فریق سمجھانے آجائے گا پیپلزپارٹی ملک میں امن و امان کے لئے اپنا کردار ادا رکرتی رہے گی موجودہ حکومت اور تحریک انصاف کو چاہئے کہ اب جلد مسئلے کا حل نکالیں پہلے ہی کافی عرصہ گزر چکا ہے کوئی حل نہیں نکل رہا دونوں فریقین مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کا حل کریں مذاکرات کو مثبت بنانے کے لئے اچھی سوچ کے ساتھ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھیں پیپلزپارٹی بحران کا سیاسی حل چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ملک میں پارلیمانی نظام قائم رکھنے کیلئے بہت قربانیاں دی ہوئی ہیں پیپلزپارٹی کسی حال میں بھی سیاسی نظام کو دھچکا نہیں لگنے دے گی ۔ پیپلزپارٹی ملک میں کسی ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی جس سے آمریت کی راہ ہموار ہو سکے اور خون خرابہ ہو دونوں فریقین کو چاہئے کہ اپنی سوچ بدل کر ملکی معاملات کو آگے بڑھائیں اور مذاکرات کو کامیاب بنائیں سنجیدگی اختیار کریں نہیں تو کوئی تیسرا فریق انکو ڈنڈے کے زور پر سمجھائے گا دونوں فریقین کو سر جوڑکر مسئلے کو فوری طور پر کوئی حل نکالنا چاہئے اور ملک کی معاشی ترقی کو تباہ ہونے سے بچایا جائے سڑکیں بند کرنے توڑپھوڑ زبردستی کاروباربند کروانے اور ایمبولینس کاراستہ روکنے سے بچوں کوسکول نہ جانے دینے سے ملک کے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوئے