پی ای ایف نے پارٹنر سکولوں میں انکلوسیو ایجوکیشن کی سہولت متعارف کر وادی ، ڈاکٹر انیلہ

پی ای ایف نے پارٹنر سکولوں میں انکلوسیو ایجوکیشن کی سہولت متعارف کر وادی ، ...

 لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے خصوصی بچوں کے لیے اپنے پارٹنر سکولوں میں انکلوسیو ایجوکیشن کی سہولت متعارف کر وادی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مختلف جسمانی معذوری کا شکار بچوں کو نارمل طالب علموں کے ہمراہ مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت مہیا کر کے معاشرے کا مفید کارکن بنانا ہے تاکہ وہ دوسروں پر بوجھ بنے بغیر اپنی زندگی خود گزار سکیں ۔یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں مختلف افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ کانٹی نیوس پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پروگرام نے مختلف شہروں میں فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک 597 سکولوں کے 1691خصوصی طالبعلموں کی نشاندہی کی ہے     ۔ اسی طرح لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں متعلقین کے ساتھ مشاورت سے ہیڈ ٹیچرز کی دو روزہ تربیت کا ماڈیول بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔       یہ تربیت آئندہ سال مارچ سے شروع کروائی جائے گی۔اجلاس نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس مفید طالب علمی منصوبے سے خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں لانے میں مدد ملے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4