امن کے نام پر گھیراؤ جلاؤ کرنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا،ارشد جٹ

امن کے نام پر گھیراؤ جلاؤ کرنے والوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا،ارشد جٹ

 لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہعمران خان ریموٹ کنڑول سے چل رہے ہیں مگر وہ لاہور بند نہیں کراسکے نقص امن ڈالنے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے عمران خان دھرنوں کی سیاست کرکے مذاکراتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں وہ لندن پلان کے حصے ایک ایک کرکے سامنے لانے کے بجائے قوم کو پورا پلان بتادیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں عمران نیازی واحد سیاستدان ہیں جو ملک کو بند کرنے کا اعلان کررہے ہیں وہ اعلانیہ گھراؤ اورجلاؤ کی سیاست کررہے ہیں ۔ پرامن احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے لاہورمسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور ہمیشہ رہے گا گزشتہ روز لاہورمیں تمام تجارتی ادارے کھلے ر ہے اور تاجر برادری نے مسلم لیگ( ن)پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیالاہور کی تاجربرادری کی طرفسے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ دانش مندانہ ہے۔اہل لاہور نے عمران خان کی سیاست میں ناکامی کی مہرلگادی اور وہ یہاں سے بھی مایوس لوٹ گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4