پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام صحافی شاعروں کا مشاعرہ
لاہور(پ ر) لاہور پریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام صحافی شاعروں کا مشاعرہ ”کاپی جانے کے بعد “ اظہر غوری کی زیر صدارت ہوا ۔ نقابت کے فرائض اعظم توقیر نے انجام دئیے ۔چیئرمین گلوبل فورم محمد امین خالد مہمان خصوصی تھے۔مشاعرے میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری شہباز میاں ،نائب صدر افضال طالب اور ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ نے خصوصی شرکت کی جن شعرائے کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں وقار احمد وقار، فیصل اعوان ، فاروق شہزاد ، اعظم توقر، سرفراز انور صفی ، طارق کامران ، سلمان رسول ، فاروق حارث ، اسلم سعیدی،انوارقمر اور صدرمحفل مشاعرہ شامل تھے سامعین میںاقبال بخاری ، قمر الزمان بھٹی،سعید اختر کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔