حکومت اور پی ٹی آئی میں کشیدگی جمہوریت کیلئے شرمنا ک ہے،محمد جمیل

حکومت اور پی ٹی آئی میں کشیدگی جمہوریت کیلئے شرمنا ک ہے،محمد جمیل

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی میں تصادم اور کشیدگی کی موجودہ صورتحال جمہوریت اور جمہوری اداروں کیلئے بدنامی کا باعث ہے جس سے عوام کاسیاستدانوں سے اعتماد بھی اٹھ رہا ہے ،گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا جب حصول انصاف کے تمام راستے ہی مسدود کردئیے جائیں تو اس قسم کی صورتحال کا پیدا ہونا کوئی حیران کن بات نہیں، شریف برادران دراصل پی ٹی آئی سے معاملات طے ہی نہیں کرنا چاہتے،جوڈیشل کمیشن کے قیام میں آخر کونسی رکاوٹ حائل ہے ، حکمران انتخابی دھاندلیوں کی شفاف تحقیقات میں سنجیدہ ہوں تو یہ 10سے15دن میں مکمل ہوسکتی ہےں مگر2013 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی جعلسازی کے منظرعام پر آنے کے خوف سے حکمران جوڈیشل کمیشن بنانے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں،انہوں نے کہا عمرا ن خان کو احتجاج کی آخری حد تک لیجانا چاہتے ہیں جس سے ملک وقوم کا نقصان ہوگا،سسٹم کو بچانے کیلئے حکومت کو ہی ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑیگا،موجودہ پارلیمان عوام کی قطعی حقیقی نمائندہ نہیں اس میں دھن،دھونس اور دھاندلی سے آنیوالے لوگ براجمان ہیں جو کرپشن ، لوٹ مار،اقرباپروری اورعدل وانصاف کا بول بالا نہیں چاہتے اور جمہوریت بچانے کے نام پر قوم کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4