انڈونیشیا‘لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ا فراد کی تعداد 34ہو گئی

انڈونیشیا‘لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ا فراد کی تعداد 34ہو گئی

 جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 .ہوگئی ٗ65سے زائد گمشدہ ہیں۔نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پروا نگروہو نے کہا کہ تیز بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس نے مرکزی جاوا میں جیمبلنگ نامی گاؤں کو متاثر کیا۔انہوں نے ایک ایس ایم ایس میں کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو اب تک 32 افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں ٗ 76 مزید افراد کیلئے تلاش جاری ہے۔ایک خاتون سوتینم نے بتایا کہ ان کے چار بچے اور دیگر اہلخانہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سے گمشدہ ہیں ٗ اب تک صرف ان کی والدہ کی ہی لاش ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے وقت وہ گاؤں سے باہر تھیں اور اپنے گاؤں کو اس حال میں دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔فوجی حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اپنی طرف سے پوری کوششیں کررہے ہیں تاہم متاثرہ علاقے میں بہت کیچڑ ہے جس کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر